0

ساہیوال ، دکاندار اور ہوٹل مالکان کی جانب سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی جاری

ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال شہر اور دیہاتی آبادیوں کے بازار اور جی ٹی روڈ پر قائم دکانیں رات آٹھ کے بعد بھی کھلی رہتی ہیں کاروبار بند نہیں کیا جاتا تاجر برادری دکاندار اور ہوٹل مالکان مسلسل حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے رات اٹھ بجے دکانیں بند کرنے کے احکامات پر عمل درآمد صرف پہلے دن ہوا جب خود سرکاری ادارے سڑکوں پر نکل آئے تھے اس کے بعد مکمل رات آٹھ بجے لاک ڈاؤن نہیں کیا جاتا شہری اور دیہی علاقوں کے بازاروں میں کھلم کھلا حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی جاری ہے

حکومتی احکامات پر عمل درآمد اسی وقت ہو سکتا ہے جب انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ داران اداروں کے ملازمین اٹھ بجے سڑکوں پر ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں