ساہیوال ( یو پی اے) بروز ہفتہ کمیر سے ساہیوال جانے والی گرین الیکٹرک بس میں اے سی اور پنکھے خراب ہونے کی بناء پہ بچے ، خواتین ، بزرگ گرمی اور حبس کے سبب حالت غیر میں مبتلا ہو گئے
مسافروں کا گرین بس کا کمیر سے ساہیوال کا سفر درد سر بن گیا بس میں شیشے بند ہونے سے ہوا کا انتظام نہ رہا مسافروں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گرین بس کا اے سی خراب ہے تو گاڑی روٹ پہ چلائی ہی کیوں گئی ڈی سی ساہیوال توجہ دیں ابھی تو دو، تین ماہ ہوئے ہیں ان بسوں کو مریم نواز کہ وژن کے مطابق نہیں چلایا جا رہا
مسافروں نے وزیراعلی پنجاب اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں گرین بس میں سہولتیں فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

