ساہیوال ( یو پی اے) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات پر ساہیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک کبوتر بازی پر جوا کھیلنے والے 8 ملزمان گرفتار کر لیے گئے
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ فتح شیر ظفر اقبال نے ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی کرتے ہوئے کبوتر بازی کی آڑ میں جوا کھیلنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا اور کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 12 ہزار روپے جواء کی رقم برآمد کر لی گئی
جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا

