0

باڈی بلڈنگ کا شعبہ محض کھیل یا تفریح تک محدود نہیں، ڈاکٹر سلیم

ساہیوال ( یو پی اے)ساہیوال ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی ڈاکٹر محمد سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جم اور باڈی بلڈنگ کا شعبہ محض کھیل یا تفریح تک محدود نہیں بلکہ اس کا براہِ راست تعلق عوامی صحت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ ورزش نہ صرف جسمانی فٹنس کو بہتر بناتی ہے بلکہ مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ساہیوال باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اور شہر بھر کے جم مالکان حکومتِ پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایکسرسائز جم کلبز کے اوقاتِ کار کو بڑھا کر رات 10 بجے تک کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ اپنی ایوننگ کلاسز کے بعد جبکہ ملازمت پیشہ افراد دفاتر اور کاروبار بند کرنے کے بعد ہی جم جا سکتے ہیں، اس لیے موجودہ اوقات ان کے لیے ناکافی ہیں

حاجی ڈاکٹر محمد سلیم نے زور دیا کہ جم اور باڈی بلڈنگ کے فروغ سے معاشرے میں صحت مند اور مثبت رجحانات کو فروغ ملتا ہے، جو نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ عوامی صحت کے پیشِ نظر اس شعبے کو سہولیات فراہم کی جائیں اور جم کے اوقات کار میں نرمی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں