ساہیوال( یو پی اے)ساہیوال پاک پتن روڈ پر بائی پاس کے نزدیک رکشہ ڈرائیور یونیورسٹی کی طالبہ سے موبائل اور ہینڈ پرس چھین کر فرار ہو گیا ملزم رکشہ ڈرائیور طالبہ کو یونیورسٹی ہاسٹل لیجانے کی بجائے کھیتوں میں لے گیا اور وہاں پر نازیبہ حرکات شروع کر دیں طالبہ نے رکشے سے چھلانگ لگا کر اپنے اپ کو درندہ صفت رکشہ ڈرائیور سے جان بچایا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے
بتایا گیا ہے کہ ایک طالبہ جو کہ وہاڑی سے ساہیوال میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئی ہوئی ہے وہ رکشے میں بیٹھ کر اپنے ہوسٹل جا رہی تھی کہ راستے میں رکشہ ڈرائیور کی نیت خراب ہو گئی اس نے طالبہ رمیزہ سے کہا کہ وہ قریبی پٹرول پمپ سے رکشے میں پٹرول ڈلوانے کے بعد ہاسٹل جائے گا اور وہ پٹرول پمپ پر جانے کی بجائے طالبہ کو قریبی کھیتوں میں لے کر جانے کے لیے رکشے کو سڑک کے کنارے کھڑا کر دیا اور اس سے زبردستی چھیڑنا شروع کر دیا جس پر طالبہ نے رکشے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی اور مزاحمت کی اور شور مچایا
جس پر ملزم طالبہ کا موبائل اور پرس لے کر فرار ہو گیا پولیس نے طالبہ کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے

