ساہیوال( یو پی اے) گاؤں 112 سیون آر میں تین زمین داروں کا ایک کاشتکار پر وحشیانہ تشدد اسے گھسیٹ کر اپنے ڈیرے میں لے جا کر ایک کمرے میں بند کر دیا
پولیس نے موقع پر پہنچ کر غریب کاشتکار کی جان بچائی بتایا گیا ہے کہ ایک کاشتکار اللہ دتہ نے بااثر افراد کی معمولی رقم دینی تھی وقوعہ کے وقت کاشتکار اپنے کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ ملزمان پارٹی آگئی اور اسے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور گھسیٹتے ہوئے اپنے ڈیرے پر لے جا کر ایک کمرے میں بند کر دیا
اس واقعے کی اطلاع گاؤں کے لوگوں نے 15 نمبر پر کال کر دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاشت کار کو ملزموں کے قبضے سے برآمد کر لیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

