0

دوسری شادی کرنے والا دولہا اور اس کی نئی دلہن پر پہلی بیوی کا حملہ

ساہیوال (یو پی اے )مقامی میرج ہال میں اپنی بیوی سے چھپ کر اور اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا دولہا اور اس کی نئی دلہن پر پہلی بیوی کا حملہ دونوں نئے بندھن میں انے والا جوڑا شادی ہال سے پاؤں پر سر رکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے میرج ہال میں ہنگامہ رائی بھگدڑ مچ گئی براتی بھی اپنی نشستیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے اور گھروں کو چلے گئے اس طرح رنگ میں بھنگ پڑ گیا اور دولہا دوسری شادی کرنا چاہتا تھا مگر اس کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ساہیوال کے ایک نوجوان نے فیصل اباد میں ایک فیکٹری میں مزدوری شروع کی اس دوران اس نے وہاں پر چار سال قبل شادی کر لی جس کے ہم دو بچوں کی پیدائش بھی ہوئی وہ ساہیوال میں اپنی بیوی کو دھوکہ دے کر ساہیوال میں شادی رچانے پہنچ گیا جس لڑکی سے وہ دوسری شادی کر رہا تھا انہیں بھی نہیں بتایا کہ میں شادی شدہ ہوں اور میرے دو بچے بھی ہیں یہاں پر ا کر اس نے خاموشی سے ساہیوال کی نجی میرج ہال میں شادی کا فنکشن رکھ لیا

اوربارات لے کر پہنچ گیا ابھی وہ وہاں پر موجود تھا کہ کسی نے اس کی پہلی بیوی کو اس شادی کے بارے میں بتا دیا جس پر پہلی بیوی اپنی رشتہ دار خواتین اور مرد حضرات کے ہمراہ میرج ہال میں پہنچ گئی اور پہنچتے ہی رنگ میں بھنگ ڈال دیا ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا جس کے بعد دولہا اپنی دوسری دلہن کے ہمراہ فرار ہو گیا ابھی تک دولہا اپنی دوسری بیوی کے ہمراہ غائب ہے جبکہ پہلی بیوی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ انہیں تلاش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں