ساہیوال ( یو پی اے ) کولگیٹ برائٹ اسمائلز کے زیر اہتمام سبلائم اسکول ساہیوال میں ایک خوبصورت اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ننھے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ بچوں نے دانتوں اور ٹوتھ پیسٹ سے متعلق دلکش تصاویر بنا کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، جس سے تقریب کو چار چاند لگ گئے اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
تیسری جماعت کی طالبہ قزل فاطمہ نے سب سے بہترین تصویر بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور خصوصی انعام کی حقدار ٹھہریں تقریب کے اختتام پر سبلائم اسکول کے پرنسپل چوہدری کاشف نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور تخلیقی سرگرمیوں کا انعقاد بھی نہایت ضروری ہے، کیونکہ ایسی تقریبات بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم ہی بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے کولگیٹ برائٹ اسمائلز ٹیم نے قزل فاطمہ کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور دیگر طلبہ کی بھی حوصلہ افزائی کی۔
اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو منہ اور دانتوں کی صحت کے حوالے سے اہم آگاہی فراہم کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ہر بچے کو اپنا ٹوتھ برش کم از کم تین ماہ بعد تبدیل کرنا چاہیے اور روزانہ دو مرتبہ دانت صاف کرنا ضروری ہے تاکہ صحت مند مسکراہٹ برقرار رکھی جا سکے۔

