0

علامہ ایکسپریس کی 16 بوگیوں میں پنکھے نہ چلنے سے ٹرین تندور بن گئی

ساہیوال( یو پی اے) علامہ ایکسپریس ٹرین کی 16 بوگیوں میں پنکھے نہ چلنے کی وجہ سے شدید گرمی میں ٹرین تندور بن گئی مسافروں میں شدید غم و غصہ خواتین بچوں بڈھوں کا برا حال ٹرین میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کے ساتھ مسافروں کی تلخ کلامی پنکھے چلانے کا مطالبہ یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے مسافروں کے بار بار مطالبے اور غم و غصے کے باوجود ریلوے انتظامیہ خاموش ہے ریلوے ذرائع کے مطابق ایک عرصے سے علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے سیالکوٹ جانے والی اور سیالکوٹ سے کراچی جانے والی ٹرین میں پنکھے اس لیے نہیں چلائے جاتے کہ اس ٹرین کے ساتھ ایک اے سی لوئر کی بوگی لگی ہوئی ہے اگر دوسری 16 اکانومی بوگیوں کو پنکھے چلانے کی سہولت دے دی جائے تو اے سی لوئر بوگی کا اے سی نہیں چلے گا کیونکہ بجلی سپلائی کرنے والا پاور پلانٹ چھوٹا لگا ہوا ہے بڑا پاور پلانٹ ریلوے کے پاس موجود نہیں اس لیے غریب مسافر جو کہ اے سی کا کرایہ نہیں دے سکتے انہیں اس شدید گرمی میں پنکھوں کی سہولت سے محروم رکھا ہوا ہے اور خاص طور پر جب ٹرین رک جائے تو 16 بوگیاں دوزخ کا منظر پیش کرتی ہیں ریلوے کی اس بے حسی پر مسافروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹرین میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مسافر سفر کرتے ہیں انہیں پنکھوں کی ہوا سے محروم رکھنا مسافروں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں