ساہیوال ( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے شہر میں واسا کے جاری سیوریج کے ایسے تمام منصوبوں کو 15 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جہاں سڑکوں کی تعمیر زیر التوا ہے۔ سڑکوں کی تعمیر کے یہ تمام منصوبے 30 جون تک مکمل کرنے ہیں۔ انہوں نے یہ ہدایت اپنے دفتر میں شہر میں جاری واسا کے منصوبوں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں
جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، ایم ڈی واسا تنویر قیصر سندھو، ایس ای ہائی وے کاشف شکور، سی او ایم سی شیخ اشفاق احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر میں سڑکوں کی تعمیر کی 14 سکیمیں واسا کے جاری کاموں کی وجہ سے زیر التوا ہیں جو ہر حال میں 30 جون تک مکمل کی جانی ہیں۔
کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ ان جاری سکیموں پر کام 15 مئی تک مکمل کیا جائے تاکہ ہائی وے ان سڑکوں کی تعمیر مکمل کر سکے

