ساہیوال( یو پی اے ) بھٹو نگر سے نامعلوم افراد ایک نوجوان شادی شدہ لڑکی اور اس کی بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے پولیس نے مغویہ کے خاوند بلال کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بلال رات کو عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد جب واپس گھر آیا تو اس کی بیوی اقصی اور اس کی بیٹی دعا گھر پر موجود نہ تھی پولیس ملزموں کو تلاش کر رہی ہے
گاؤں 56 جی ڈی سے تین ملزمان نے دسویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے ایک شخص سبطین نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیٹی سندر گھر سے پڑھنے کے لیے سکول گئی اور واپس نہ آئی جس کو ہر جگہ تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چلا اس لیے ہمیں پورا یقین ہے کہ کسی نے اسے اغواء کر لیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی اور طالبہ سندر کی تلاش شروع کر دی ہے
محلہ فرید گنج ساہیوال سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی بتایا گیا ہے کہ لوگوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی مرنے والے شخص کی عمر 25 سال بتائی گئی ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے

