0

اغوا اور زیادتی کے ملزمان کی تلاش اور تفتیش کا عمل شروع

ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال پولیس نے شہر اور گردونواح میں پیش آنے والے اغوا اور زیادتی کے تین مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق پہلا افسوسناک واقعہ چک 135/9-L میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے تھانہ غلہ منڈی پولیس کو درخواست دی کہ اس کا دس سالہ بیٹا اسود دیگر بچوں کے ہمراہ ٹیوب ویل پر نہانے گیا اسی دوران ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور کسی نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا

دوسرا واقعہ تھانہ نور شاہ کے علاقے چک 65-GD میں پیش آیا، جہاں علی ارسلان نامی لڑکا گورنمنٹ ہائی سکول جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا مدعی کے مطابق ملزم قدوس احمد اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آیا، علی کو زبردستی اٹھا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور خلافِ فطرت زیادتی کی کوشش کی گئی تاہم مزاحمت اور شور مچانے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

تیسرا واقعہ تھانہ ڈیرہ رحیم کے علاقے چک 91/9-L میں اغوا کا ہوا 15 پر اغواء کی کال موصول ہوتے ہی تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ساہیوال پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں مقدمات میں شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں