0

ساہیوال ، ڈکیتی کی واردات ناکام، فائرنگ سے خاتون زخمی

ساہیوال ( یو پی اے) ڈکیتی کی واردات ناکام، فائرنگ سے خاتون زخمی چک نمبر 22/14-ایل، تھانہ شاہکوٹ چیچہ وطنی کے علاقے میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی

تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی ولد مراد، سکنہ چک نمبر 22/14-ایل نے بذریعہ 15 کال پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی رشتہ دار خاتون ناہید عباس 37 سالہ اپنے گھر میں سو رہی تھی کہ اسی دوران تین نامعلوم مسلح افراد ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہو گئے اہلِ خانہ کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی،

جس کے نتیجے میں ناہید عباس کے دائیں ٹانگ پر گولی لگ گئی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے زخمی خاتون کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے مقامی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے اور ان کی تلاش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں