0

ساہیوال، پی ٹی آئی یومِ تاسیس کی تقریب ساہیوال میں انعقاد

ساہیوال ( یو پی اے ) پی ٹی آئی یومِ تاسیس کی تقریب ساہیوال میں انعقاد، ساہیوال میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قیام کے 30 سال مکمل ہونے پر یومِ تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی یہ تقریب رائے حسن نواز خان صدر ویسٹ ریجن پنجاب کی ہدایات پر ڈیرہ اسد خان بلوچ آؤٹر بس اسٹینڈ اور رہائش گاہ رضوان قریشی ڈسپنسری روڈ ساہیوال میں منعقد ہوئی

تقریب میں سردار اسد علی خان بلوچ نائب صدر پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب، سابق سٹی میئر ساہیوال و امیدوار پی پی 200 اور واجد چوہان رہنما پی ٹی آئی ساہیوال سمیت پارٹی کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر یومِ تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور پارٹی کی سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی تقریب پُرامن ماحول میں منعقد ہوئی اور بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں