ساہیوال( یو پی اے ) چیچہ وطنی گورنمنٹ پرائمری سکول میں شادی کی تقریب پر ڈانس پارٹی، مقدمہ درج، 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ اوکانوالہ بنگلہ پولیس نے ایف آئی آر نمبر 172/2026 مورخہ 27 اپریل 2026 کو پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016 کی دفعہ 08 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 14 نامزد جبکہ 8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا
پولیس کے مطابق یہ مقدمہ تجمل ولد شوکت علی، قوم موچی، سکنہ چک نمبر 106/12-L کی شادی کے موقع پر سرکاری سکول میں غیر قانونی طور پر ڈانس پارٹی منعقد کرنے پر درج کیا گیا کارروائی کے دوران پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں طاہر بلال، زاہد اقبال، محمد وقار، مبارک علی اور علی نواز شامل ہیں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی جبکہ دیگر نامزد اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

