ساہیوال ( یو پی اے) ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا واقعہ رات 9 بجے چک نمبر 23/11-L کے قریب، تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق محمد عمران ولد محمد اسلم (عمر 35 سال)، قوم گجر، سکنہ چک نمبر 27/11-L، موٹر سائیکل پر چیچہ وطنی سے اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ جیسے ہی وہ چک نمبر 23/11-L کے قریب پہنچا، تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی
فائرنگ کے نتیجے میں محمد عمران کے بائیں بازو کے نیچے گولی لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے

