0

ساہیوال، خاتون کے مبینہ اغواء کا مقدمہ تھانہ ہڑپہ میں درج

ساہیوال (یو پی اے) ہڑپہ سٹی کے علاقے میں ایک خاتون کے مبینہ اغواء کا مقدمہ تھانہ ہڑپہ میں درج کر لیا گیا پولیس کے مطابق درخواست گزار فیاض احمد خان ولد محمد شفیع، سکنہ محلہ نور پارک ساہیوال نے رپورٹ درج کروائی کہ اس کی بیٹی فاطمہ بی بی 19 اپریل 2026 کو دوپہر تقریباً 3 بجے اپنے شوہر طاہر کے گھر واقع ہڑپہ سٹی سے سودا سلف لینے کے لیے نکلی

تاہم وہ تاحال واپس نہیں آئی درخواست گزار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم ملزمان اس کی بیٹی کو اغواء کر کے لے گئے ہیں پولیس نے درخواست موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 335/26 بجرم دفعہ 496-A تعزیراتِ پاکستان درج کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں اور واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں