0

ساہیوال ، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

ساہیوال ( یو پی اے)ساہیوال کے نواحی علاقے چک نمبر 112/9-L کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ایک کار میں سوار چار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم، ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے بھی اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی

فائرنگ کا تبادلہ رکنے کے بعد موقع پر دو ملزمان مردہ حالت میں پائے گئے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے ہلاک افراد کی شناخت اللہ دتہ اور ندیم کے نام سے ہوئی ہے جو ساہیوال کے رہائشی بتائے جاتے ہیں لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ ہلاک اور فرار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں