0

ساہیوال تھانہ یوسف والا کی حدود سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال تھانہ یوسف والا کی حدود سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی پولیس کے مطابق لاش کو فوری طور پر تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی کی موت کی وجہ ابھی واضح نہیں ہو سکی

تاہم میڈیکل رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آنے کی توقع ہے پولیس نے لاش کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے اور شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس حوالے سے معلومات ہوں تو فوری طور پر قریبی تھانے سے رابطہ کریں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید پیش رفت سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں