ساہیوال ( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے بین الاضلاعی شاہرات پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کا نوٹس لے لیا۔ ان تمام شاہرات پر لین مارکنگ اور سائن بورڈ لگائے جائیں اور شامل ہونے والی تمام چھوٹی سڑکوں پر سپیڈ بریکرز بنائے جائیں عوام کی جانوں کا تحفظ اور انہیں حادثات سے بچانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے
اپنے دفتر میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈویژن کی تمام بڑی سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام پر غور کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق، پاک پتن آصف رضا، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، اے ڈی سی جی ساہیوال نیاز احمد مغل اور اوکاڑہ احمد سلیم چشتی اور ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پیٹرول راجہ فخر بشیر نے بھی شرکت کی۔
کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ان تمام مقامات کی نشاندہی کریں جہاں ٹریفک حادثات کی شرح زیادہ ہے اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی سفارشات پر وہاں سپیڈ بریکرز، روڈ سائن اور لین مارکنگ کروائیں تاکہ ان حادثات سے بچا جا سکے۔ اجلاس میں ریجنل آفیسر راجہ فخر بشیر نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں پنجاب ہائی وے پولیس کی 29 چوکیاں قائم ہے جو 30 کلومیٹر کے علاقے میں مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

