0

پہلا کمشنر ساہیوال آل پاکستان ٹیپ بال اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ” کا انعقاد

ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے “پہلا کمشنر ساہیوال آل پاکستان ٹیپ بال اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ” کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا جس میں ساہیوال کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاندلیاں والا کی اے ڈیڈ ای کلب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ کے موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر نثار الحق اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مہر عامر رشید بھی موجود تھے میچ کے اختتام پر کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 3 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور ڈیڑھ لاکھ روپے کا انعامی چیک پیش کیا

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کے ایسے مقابلے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ شہریوں اور شائقینِ کرکٹ نے اس کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں