ساہیوال ( یو پی اے)پل قطب شاہانہ تھانہ بہادر شاہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی
ریسکیو ذرائع کے مطابق ساجد احمد 32 سالہ سکنہ چک نمبر 616/GB فیصل آباد اپنی اہلیہ حلیمہ بی بی 29 سالہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فیصل آباد جا رہے تھے کہ اسی دوران ان کی موٹر سائیکل ایک دودھ بردار ٹینکر سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں ساجد احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا
جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئی ریسکیو 1122 نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے

