ساہیوال ( یو پی اے)چک نمبر 102/12-L، تھانہ کسووال چیچہ وطنی کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا مدعی اعجاز احمد ولد گلزار احمد نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات 12:30 بجے اپنی موٹر سائیکل ہونڈا 125 پر گھر جا رہا تھا کہ نزد ڈیرہ ملک آفتاب تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک لیا ملزمان اسلحہ کے زور پر اس سے موٹر سائیکل، سونے کی انگوٹھی، ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ نمبر 287/26 بجرم دفعہ 392 تعزیراتِ پاکستان درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تھانہ کسووال چیچہ وطنی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا جبکہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق چک نمبر 101/12-L کے قریب مقابلہ کے دوران ملزم محمد محسن ولد شفیق قوم آرائیں سکنہ امجد ٹاؤن بورے والا زخمی ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ زخمی ملزم کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا ہے
عارفوالہ روڈ پر واقع رجب ڈیری کے خلاف ناقص کوالٹی کے مکھن گھی کی فروخت پر مقدمہ درج کر لیا گیا فوڈ سیفٹی آفیسر محمد فرمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ڈیری یونٹ پر چھاپہ مار کر گھی کے نمونے حاصل کیے جنہیں لیبارٹری بھجوایا گیا رپورٹ میں گھی کو ناقص اور سب اسٹینڈرڈ قرار دیا گیا پولیس نے مالک رجب علی کے خلاف تھانہ ڈیرہ رحیم میں مقدمہ نمبر 383/26 پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
تھانہ نور شاہ کے علاقے چک نمبر 48/GD میں 13 سالہ بچے کے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق مدعی محمد یار نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا علی حمزہ اپنی والدہ سے ناراض ہو کر مکئی کے کھیتوں کی طرف چلا گیا اور واپس نہ آیا۔ تلاش کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہ ملا جس پر اغواء کا شبہ ظاہر کیا گیا پولیس نے مقدمہ نمبر 393/26 بجرم دفعہ 363 تعزیراتِ پاکستان درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کسووال کے نواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق عباس ولد سردار، جو رکشہ ڈرائیور ہے، تعزیت کے بعد واپس آ رہا تھا کہ راستے میں دو مسلح افراد نے ایک خاتون سے موبائل اور نقدی چھین لی مزاحمت اور تعاقب پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے عباس کو دو گولیاں لگیں زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تین ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانتیں مسترد کر دیں پولیس کے مطابق صدر چیچہ وطنی کے مقدمے میں ملزم فلک شیر جبکہ چک بیدی کے مقدمے میں احمد اور عرفان کی ضمانتیں خارج کی گئیں ملزمان پر فوڈ اتھارٹی اہلکاروں پر حملے کا الزام ہے۔

