ساہیوال( یو پی اے ) ساہیوال میں اغوا کی متعدد وارداتیں شادی شدہ خواتین بچوں سمیت گھروں سے غائب ان کے خاوند اپنے بچوں سے بھی محروم ہو گئے جبکہ نوجوان لڑکے بھی لاپتہ ہو گئے پہلا واقعہ اڈا نور شاہ پر ہوا یہاں پر ایک نوجوان لڑکا حسن اپنے گھر نہ پہنچ سکا جس کا ابھی تک سراغ نہیں مل سکا
دوسرا واقعہ گاؤں 41۔ 12 ایل میں ہوا یہاں پر ایک شادی شدہ لڑکی ریشم گھر سے اپنے دو کمسن بچوں وحید اور دعا کے ساتھ سودا سلف لینے گئی اور واپس نہ ائی بعد میں پتہ چلا کہ وہ ایک شخص عابد نے اسے اغوا کر لیا ہے تیسرا واقعہ ہڑپہ لاری اڈے کے قریب ہوا یہاں سے ایک نوجوان لڑکی سمیرا کو چار افراد اپنے ہمراہ لے گئے
چوتھا واقعہ 15 موڑ کے قریب ہوا یہاں سے نوجوان شادی شدہ لڑکی کشور کو اس کی کم سن بچی کے ہمراہ اغوا کر لیا گیا ہے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں

