ساہیوال ( یو پی اے) اسپائر کالج ساہیوال میں ‘بزم معمار وطن’ کا انصرام کیا گیا جس میں ساہیوال کی عظیم دھرتی کے عظیم الشان معلمین نے شرکت کی جہاں علم و حکمت فہم و فراست خردو دانش اور تہذیب و ثقافت کے حامل اساتذہ کرام نے اپنے علوم سے اسلوب کے ایسے موتی پروئے کے سما باندھ دیا اس موقع پر پرنسپل اسپائر کالج رانا محمد ساجد سلمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ بلاشبہ قوم کے معمار ہیں جو جملہ تشنگان علم کو علوم و فیوز کی برکات سے مالامال کرتے ہیں
کنٹرولر بورڈ امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے اپنے خیالات کا اظہار ان الفاظ میں کیا اساتذہ کرام طفلان مکتب کی کردار سازی اور ذہن سازی میں قلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ان کی روح کی اپنے علم و لیاقت سے آبیاری کرتے ہیں اور تاریخ راستوں سے نکال کر منور و پروقار عظمت کی کسوٹی پر گامزن کرتے ہیں صدر ڈسٹرکٹ بار ساہیوال ملک سعید سگلہ ایڈوکیٹ نے معزز معلمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کا وجود دہر کے تپتے صحرا میں ایک گھنے اور خنک برگد کی مانند ہیں محبتوں کا شفیق درس دیتے ہیں اور علوم و فیوز کے چشموں سے علم و حکمت کی کرنیں پھیلاتے ہیں
اس کے بعد شیخ طارق سجاد ایڈوکیٹ سیکرٹری انفارمیشن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال ممبر ایگزیکٹو باڈی پریس کلب ساہیوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام اساتذہ کرام کی عظمت احسان اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اساتذہ روحانی باپ کی مانند ہوتے ہیں جو جہالت کے اندھیروں کو علم کی روشنی سے مٹاتے ہیں آخر میں پرنسپل اسپائر کالج ساہیوال رانا ساجد سلمان نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

