ساہیوال( یو پی اے ) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا جس میں سٹی سرکل کے تھانہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ کریمنلز گینگز کے خلاف جاری آپریشنز پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ڈی پی او ساہیوال نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گل حسن خان اور ڈی ایس پی لیگل عمردراز بھی اجلاس میں موجود تھے

