0

ریسکیو 1122 ساہیوال نے گذششتہ ماہ 31370 کالز موصول کیں

ساہیوال( یو پی اے) ریسکیو 1122 ساہیوال نے اپریل2026کے دوران مجموعی طور پر 31370 کالز موصول کیں۔جن میں سے8943 ایمرجنسی کالز تھیں جبکہ22427 غیر متعلقہ کالز تھیں۔جن میں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 9113 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیو 1122 ساہیوال نے جن 8943 ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ٹریفک حادثات 1260 ، میڈیکل ایمرجنسیز 6829 ، آگ لگنے کے واقعات 60، کرائم کیسز 173، ڈوبنے کے واقعات,1عمارت گرنے کے 6، اور 614 متفرق واقعات شامل ہیں

ان واقعات میں 216 افرادجاں بحق ہوئے۔ جبکہ 5059 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امدادفراہم کی گئی۔موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ اپریل میں 5548 ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا 5708 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ جن میں سے 1391مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 ساہیوال نے پیشنٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحت اپریل کے مہینہ میں 265 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا۔جن میں سے 58کو لاہور،01کوفیصل آباد، 01 کو ملتان اور205 کو ڈویژن ساہیوال کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے کہا، ریسکیو 1122 عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ہماری اولین ترجیح بروقت رسپانس اور معیاری ایمرجنسی سروسز کی فراہمی ہے۔میں تمام ریسکیورز کی محنت، پیشہ وارانہ مہارت اور جذبہ خدمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ فائر فائٹرز ڈے کے موقع پرہم اپنے شہدہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں