0

پولیس لائن ساہیوال میں فائر پریکٹس اور تربیتی سیشن کا انعقاد

ساہیوال( یو پی اے) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے سکولوں کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے پولیس لائن ساہیوال میں سکول سکیورٹی گارڈز کے لیے فائر پریکٹس اور تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی سیشن ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر آصف علی وٹو کی زیر نگرانی منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے سکولز کے سکیورٹی گارڈز کو مرحلہ وار تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

تربیت کے دوران گارڈز کو ویپن ہینڈلنگ، حفاظتی اصولوں اور فائر پریکٹس کے حوالے سے عملی مشقیں کروائی گئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر آصف علی وٹو کا کہنا تھا کہ فائر پریکٹس اور تربیتی سیشن سے سکیورٹی گارڈز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہوں گے

انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ساہیوال پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں ایسے تربیتی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں