ساہیوال( یو پی اے) فائرنگ اور چاقو زنی کی وارداتوں میں ایک طالبہ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے فائرنگ کا پہلا واقعہ واپڈا آفس چیچہ وطنی کے قریب پیش ایا یہاں پر ایک طالبہ انا حیدر مقامی کالج سے امتحان دے کر واپس موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہی تھی راستے میں ایک ملزم نے اسے روک کر فائرنگ شروع کر دی
جس سے اسے تین گولیاں لگی اور وہ زخمی ہو گئی تھانہ صدر چیچہ وطنی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے دوسرا واقعہ گاؤں 97۔ سکس آر میں ہوا یہاں پر ایک نوجوان حسن محمود اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ دو افراد نے اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تیسرا واقعہ کوٹ خادم علی شاہ میں پیش آیا یہاں پر ایک نوجوان حمزہ اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ دو ملزمان نے اسے چاقو سے وار کر کے زخمی کر دیا تمام واقعات پرانی رنجش کی بنا پر بتایا جاتا ہے زخمی ہونے والوں نے مقدمات درج کرانے کے لیے درخواستیں دے دی ہی

