0

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے. ڈی پی او ساہیوال

ساہیوال( یو پی اے ) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی زیر صدارت صدر سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کااہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر سرکل کے تھانہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ مختلف کریمنل گینگز کے خلاف جاری آپریشنز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی پی او ساہیوال نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائےاجلاس میں ایس پی انویسٹیگیشن شفقت رشید اور ایس ڈی پی او صدر سرکل مظہر حسین بھی ڈی پی او ساہیوال کے ہمراہ موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں