0

اسپورٹس سہولیات کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دے دی گئی

ساہیوال( یو پی اے) حکومتِ پنجاب کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عائد پابندیوں کے خاتمے کا اقدام نہایت خوش آئند قرار اس فیصلے کے تحت جم اور دیگر اسپورٹس سہولیات کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ساہیوال کے جنرل سیکرٹری حاجی ڈاکٹر محمد سلیم خان نے حکومتِ پنجاب کے اس احسن اقدام کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ جم کی افادیت انسانی صحت اور فٹنس کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے اسپورٹس جم کمپلیکس کے اوقات کار میں اضافے کا بھی خیر مقدم کیا اور اسے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کھلاڑیوں اور فٹنس سے وابستہ افراد کو سہولت میسر آئے گی بلکہ اسپورٹس انڈسٹری سے منسلک افراد کے لیے بھی روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ عوامی حلقوں نے بھی حکومتِ پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے صحت مند معاشرے کے قیام اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں