ساہیوال ( یو پی اے) محکمہ و اسا کے افسروں کی نا اہلی کے باعث جگہ جگہ موت کے گڑھے کھلے کھود کر چھوڑ دیے گئے جس سے اہل محلہ اور آنے،جانے والے شہری پریشان مختلف حادثات میں شہری زخمی ہو چکے ہیں اہل علاقہ نے کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ساہیوال جہازگراؤنڈ امامیہ کالج روڈ پر واسا نے سیوریج کی پائپ لائن بچھائی ٹھیکیدار نے کھدائی کر کے گڑھے چھوڑ دئے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ متعدد پائپ کھدائی کے دوران توڑ دئے گئے جس سے گڑھے گندے پانی سے بھر گئے ہیں آئے روز حادثات سے شہری پریشان ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ واسا اور ٹھیکیدار کی نا اہلی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر حادثات ہو رہے ہیں جس سے متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں علاقے میں سٹریٹ لائٹ بھی غائب ہے اور اوپر سے یہ سیوریج کی کھدائی کے دوران جو گرھے بن گئے
جس میں گٹروں کا گندا پانی جمع ہے ایک موٹر سائیکل سوار بے قابو ہو کر سڑک پر پڑے بجری کے ڈھیروں سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا شہریوں نے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے واسا کے ٹھیکیدار کی طرف سے نا اہلی دکھانے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

