0

پولیس اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل طور پرمستعد ہے

ساہیوال ( یو پی اے) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں اور مختلف چرچز کے منتظمین کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا، جس کا مقصد کمیونٹی کے مسائل کا حل، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھااجلاس میں کرسچن کمیونٹی کے نمائندوں نے اپنے مسائل، تحفظات اور مختلف تجاویز پیش کیں

جنہیں ڈی پی او ساہیوال نے توجہ سے سنا اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیںڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ ساہیوال پولیس تمام اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل طور پرمستعد ہے اور مذہبی تہواروں، عبادت گاہوں اور دیگر اہم مواقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں