ساہیوال( یو پی اے)ساہیوال میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہرین نے چار سدہ میں شہید ہونے والے مولانا ادریس کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی احتجاج میں شریک کارکنان ہاتھوں میں پینا فلیکس اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے،
جن پر مولانا ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کرنے اور انصاف فراہم کرنے کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مولانا ادریس کا قتل ایک افسوسناک واقعہ ہے، اور اگر ملزمان کو فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اس موقع پر مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء اور دینی شخصیات کو نشانہ بنانا ملک کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے
مقررین کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام اپنے قائدین اور کارکنوں کے خون کا حساب ضرور لے گی اور انصاف کے حصول تک پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ احتجاج کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد بھی مظاہرین کے ساتھ موجود رہی اور انہوں نے مولانا ادریس کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا مظاہرین نے آخر میں فتنہ الخوراج کو مکمل ختم کیلئے کی اپیل کی اور پاک فوج کے حق نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

