0

میپکو نے محکمہ انہار کے اہلکاروں کے سرکاری گھروں کی بجلی چوری پکڑ لی

ساہیوال( یو پی اے) واپڈا میپکو ساہیوال کوٹ خادم علی شاہ نے محکمہ انہار کے اہلکاروں کے سرکاری گھروں کی بجلی چوری پکڑ لی واپڈا کی مین سپلائی لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی کھلے عام چوری کی جا رہی تھی جس سے واپڈا کو ہر ماہ ساڑھے چار لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا تھا

واپڈا میپکو ساہیوال ڈویژن کے ایکسین حاجی راشد مقبول کو اطلاع ملی کہ کینال کالونی ساہیوال میں بجلی چوری کو اہلکاروں اور آفیسروں نے معمول بنا رکھا ہے جس پر واپڈا کی ایک ٹیم نے چھاپہ مار کر کینال کالونی میں ڈائریکٹ بجلی کی سپلائی استعمال کرتے ہوئے قاسم ،محمد کاشف،محمد ضیاء،محمد عظیم کو پکڑ لیا تاریں اور دیگر سسٹم قبضہ میں لے لیا اور میٹر کاٹ دیےپانچ لاکھ 54 ہزار 500 روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔

پولیس سول لائنز نے ایس ڈی او واپڈا میپکو کوٹ خادم علی شاہ زاہد محمود کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف چار مقدمات 462 ت پ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ابھی کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں