0

ساہیوال، انسداد گداگری کے سلسلہ میں مشترکہ کریک ڈاؤن جاری

ساہیوال ( یو پی اے) محکمہ سوشل ویلفیئر، پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو ساہیوال کی جانب سے انسداد گداگری کے سلسلہ میں مشترکہ کریک ڈاؤن جاری جس دوران بھیک مانگتے ہوئے 14 خواتین اور 8 بچوں کو مختلف مقامات تبلیغی مرکز، سٹیڈیم روڈ، جوگی چوک، تحصیل آفس اور گول چکر سے پولیس کی تحویل میں لیا گیا ۔

دو چھوٹے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو کے حوالے کر دیا گیا اور دیگر 20 افراد کو پولیس نے تھانہ سول لائن کے حوالے کر دیا ۔ آپریشن میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجدہ شفیع نے حصہ لیا جس کا مقصد عوام والناس میں شعور و آگہی بیدار کرنا اور پیشہ ور بھکاریوں کو قانون کی گرفت میں لانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں