ساہیوال(یو ہی اے)ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے گورنمنٹ ؛ایلیمنٹری سکول ہڑپہ شہر میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔موک ایکسرسائز میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، ریسکیو 1122 اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
اس دوران مختلف ہنگامی حالات سے نمٹنے، مشکوک اشیاء کی نشاندہی، بروقت رسپانس اور طلبہ و عملہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عملی مظاہرے کیے گئے۔اس موقع پر سکیورٹی اداروں کے درمیان باہمی رابطہ، پیشہ ورانہ مہارت اور فوری ردعمل کا عملی جائزہ بھی لیا گیا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں مؤثر حکمت عملی اپنائی جا سکے۔

