ساہیوال ( یو پی اے)چک نمبر 109/9-L نیو آبادی ساہیوال میں واقع سول ڈسپنسری گزشتہ کئی روز سے مکمل طور پر غیر فعال ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق ڈسپنسری میں نہ کوئی ڈاکٹر موجود ہے اور نہ ہی دیگر طبی عملہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے، جس کے باعث ہزاروں شہری بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ ڈسپنسری گاؤں اور گردونواح کے لوگوں کے لیے علاج معالجے کا واحد اہم مرکز ہے جہاں روزانہ بڑی تعداد میں مریض رجوع کرتے تھے، مگر عملے کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولت سے محروم نہ رکھا جائے اور فوری طور پر ڈاکٹر و طبی عملہ تعینات کر کے ڈسپنسری کو فعال بنایا جائے تاکہ شہری بروقت علاج کی سہولت حاصل کر سکیں

