0

ملازمت ایک سرکاری ملازم کی زندگی کا اہم حصہ ہے. کمشنر ساہیوال

ساہیوال ( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال محمد عقیل اشفاق کی ریٹائرمنٹ پر جمخانہ کلب میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ کمشنر آفس کے افسران ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل غلام حسین بھٹی کی بھی شرکت۔

کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ریٹائرمنٹ پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت ایک سرکاری ملازم کی زندگی کا اہم حصہ ہے جس سے بے شمار یادیں جڑی ہوتی ہیں۔ جن افسران نے اپنے فرائض دیانت داری، امانت اور خدا ترسی سے انجام دیے ہوں وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی سکون قلب اور انہیں اچھی یادوں سے گزارتے ہیں۔

انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق کو پھول بھی پیش کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں