0

سات ملزمان کو 12 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

ساہیوال (یو پی اے)انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال نے ایک سکول ٹیچر کو قتل کرنے اور اس کی لاش کو اگ لگانے کے الزام میں سات ملزمان کو 12 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو 21 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے

استغاثہ کے مطابق ملزمان سعید عثمان سردار اصف غلام علی ریحانہ بی بی اور رامین بی بی نے ہم مشورہ ہو کر پرانی دشمنی کی بنا پر پاک پتن سے ایک سرکاری سکول کی ٹیچر ریحانہ کو اغوا کیا ہے اور اسے لے کر ایک ویران مکان میں قتل کر دیا اور لاش کو تیزاب پھینک کر اگ لگا دی پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے چلان عدالت میں بھیج دیا عدالت نے ان ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں