ساہیوال ( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے شہر کے ان مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں بارش کا پانی زیادہ جمع ہوتا ہے۔ انہوں نے کربلا روڈ، پاشا سٹریٹ، گول چکر، لیاقت چوک، جناح چوک، فرنیچر بازار، صدر بازار، حالی روڈ، مور والا چوک، اردو بازار، سٹیڈیم روڈ، چرچ روڈ، ڈی پی او آفس چوک، فرید ٹاؤن ڈی بلاک، جنرل بس سٹینڈ، پاکپتن چوک اور چک 134 موڑ سمیت مختلف علاقوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر شفیق احمد ڈوگر نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہری علاقوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور نکاسی آب کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔
انہوں نے واسا اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں میں خصوصی نگرانی رکھی جائے اور پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

