ساہیوال ( یو پی اے) ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا بھی معائنہ کیا اور انتظامیہ کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے یورولوجی وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے طبی سہولیات، مریضوں کی دیکھ بھال اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ مریضوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیصل وحید نے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات، مریضوں کی تعداد اور جاری انتظامی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتال انتظامیہ مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں جاری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مریضوں کی سہولت اور صفائی کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

