ساہیوال( یو پی اے) تحصیل آفس ساہیوال میں انجمن پٹواریان و گرداوران کی جانب سے قلم چھوڑ ہڑتال، منظور شدہ اسمبلی 2015 پر عملدرآمد تک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پٹواریوں اور گرداوران کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں 11واں سکیل نہیں دیا جاتا، ان کی ہڑتال جاری رہے گی اس موقع پر انجمن کے عہدیداران نے کہا کہ 11 سکیل ان کا بنیادی حق ہے جس کے لیے 11 سال قبل قرارداد بھی منظور کی جا چکی ہے لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پٹواری برادری میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے
انجمن پٹواریان و گرداوران کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے دیرینہ مطالبے کو منظور کریں اور 11 سکیل کا اعلان کیا جائے اس موقع پر صدر رانا محمد آصف خان، تحصیل صدر سجاد احمد گورائیہ نائب صدر سید عمیر محمود گیلانی اور جنرل سیکرٹری محمد یار نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔

