0

ساہیوال، تین ملزمان ایک نوجوان لڑکی کو اغوا کر کےلے گئے

ساہیوال( یو پی اے) گلشن علی ہاؤسنگ سکیم سے تین ملزمان ایک نوجوان لڑکی کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ایک ملزم اس سے مبینہ طور پر زیادتی کرتا رہا اسے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھیجتا رہا اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا جس سے وہ زخمی ہو گئی پولیس نے مغویہ کی والدہ کی رپورٹ پر ایک ملزم شہریار اور دو خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

بتایا گیا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی کو ملزمان لے گئے اسے برے کاموں پر مجبور کرتے رہے انکار کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر اسے شدید زخمی کر دیا مغویہ کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان اسے مختلف مقامات پر لے کر گھومتے رہے اور ایک ملزم اس سے زیادتی بھی کرتا رہا تشدد سے تنگ آ کر متاثرہ خاتون ملزموں سے بھاگ کر واپس اپنے گھر آ گئی ایک ہفتے سے زیادہ ملزموں نے اسے زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا تھا

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں