0

غواء اور زیادتی کے واقعات رونما ہونے پر ساہیوال میں مختلف مقدمات درج

ساہیوال( یو پی اے)ساہیوال میں اغواء اور زیادتی کے واقعات رونما ہونے پر ساہیوال پولیس نے مختلف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے پہلا واقعہ گاؤں 107- نائن ایل میں ہوا جہاں ایک شخص طارق وغیرہ نے ایک لڑکی نسیم بی بی کو اغوا کر لیا دوسرے واقعے میں 135 نائن ایل کی نوجوان لڑکی کرن نے ایک شخص پر الزام لگایا کہ اس نے اس کے ساتھ پہلے ناجائز تعلقات قائم کیے اور پھر اور اس سے زیادتی کی تیسرا واقعہ 160۔ نائن ایل میں ہوا

یہاں پر ایک نوجوان لڑکی نسیم کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ ایک ملزم مختار نے مبینہ طور پر اسے قابو کر کے ہراساں کیا لڑکی کے شور پر ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے کھیتوں میں گھسیٹتا رہا جس سے وہ زخمی ہو گئی اس کی انکھ پر چوٹ لگی اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے اس کے شور پر کھیتوں میں کام کرنے والے افراد نے اسے بچایا اور ملزم فرار ہو گیا چوتھا واقعہ ماڈل سٹی ہاؤسنگ سکیم جھال روڈ پر پیش آیا یہاں پر ایک نوجوان لڑکی سنگران جو کہ گھر پر موجود تھی اچانک گھر سے لاپتہ ہو گئی تلاش کرنے کے باوجود ابھی تک نہیں ملی پولیس اسے تلاش کر رہی ہے

پانچواں واقعہ گلشن علی حسن سکیم میں ہوا یہاں پر ایک نوجوان لڑکی کو اللہ یار نامی ایک شخص نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے کر گھومتا رہا اس سے مبینہ طور پر زیادتی بھی کی گئی اور اسے برے کاموں کے لیے استعمال کرنے کی بھی دھمکیاں دیتا رہا اور جب وہ انکار کرتی تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اس کی ویڈیو فلم بھی بنائی گئی موقع پا کر لڑکی بھاگ کر اپنی والدہ کے پاس آگئی جس پر اس کی والدہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں