0

محکمہ مال کے پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

ساہیوال( یو پی اے)محکمہ مال کے پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رہی ساہیوال اور چیچہ وطنی میں پٹواریوں نے کام نہیں کیا جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ جگہ جگہ مارے مارے پھرتے رہے اور تھک ہار کر اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے

پٹواریوں کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اس سلسلے میں 2015 میں اس وقت کے وزیراعلی شہباز شریف کے ساتھ مذاکرات ہوئے تھے اور ہمارے مطالبات کی فائل ابھی تک سی ایم آفس میں موجود ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اس مہنگائی کے دور میں ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ورنہ ہڑتال جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں