0

ساہیوال میں بجلی کی بندش کئی کئی گھنٹے روز کا معمول بن گئی

ساہیوال( یو پی اے)ساہیوال میں بجلی کی بندش کئی کئی گھنٹے روز کا معمول بن چکی ہے کبھی میپکو آپریشن کا عملہ اور کبھی کنسٹریکشن والے کام کے نام پر بجلی چار سے پانچ گھنٹے تک بند کر دیتے ہیں جس کی کوئی پیشگی عوام کو اطلاع نہیں دی جاتی واپڈا کی بلا جواز بندش پر ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کے سابق چیئرمین پرنس عنایت خان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ کام کے نام پر بجلی کی بندش فوری طور پر بند کی جائے واپڈا والے آخر تمام کام گرمیوں میں ہی کیوں کرتے ہیں جبکہ سردیوں میں وہ کام کیوں نہیں کرتے گرمیوں میں بجلی بند رہنے کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو جاتی ہے

انہوں نے وزیراعظم پاکستان وفاقی وزیر توانائی’ وفاقی سیکرٹری توانائی اور چیئرمین واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ میپکو کے افسران کو گرمیوں میں بجلی کی روزانہ کئی کئی گھنٹوں تک بندش سے روکے اور اس بات کا نوٹس لے کہ گرمیوں میں چار سے چھ گھنٹے تک بجلی بند رکھنے کا کیا جواز ہے اور پھر اس کا پیشگی شیڈول بھی جاری نہیں کیا جاتا عوام کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ بجلی کب بند ہوگی اور کب آئے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں