0

تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات ہے

ساہیوال(یو پی اے) ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے جامعہ فریدیہ ساہیوال کے سامنے پنجاب ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت زیر تعمیر ڈرین کے منصوبے کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی کام کو فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اطراف بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ڈرین کی جلد تکمیل سے نہ صرف نکاسی آب کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ جامعہ فریدیہ آنے جانے والے طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کو بھی ریلیف ملے گا۔ شفیق احمد ڈوگر نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو اس کے ثمرات بروقت مل سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں