ساہیوال( یو پی اے) ویو ہوٹل کے نزدیک پرانی دشمنی کی بنا پر تین افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمی ہونے والے شخص نے مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے بتایا گیا ہے کہ ایک شخص مستنصر کا اپنے مخالفین کے ساتھ رشتے کا جھگڑا چل رہا ہے
وقوعہ کے روز مستنصر حسین کو ملزموں نے گھیر لیا اور اس پر ایک ملزم نے فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے

