ساہیوال ( یو پی اے) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا ٹریفک پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے احسن اقدام شدید گرمی اور دھوپ کے پیش نظر ٹریفک اہلکاروں میں 100 سے زائد چھتریاں اور ویکیوم واٹر بوتلز تقسیم کیں تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے شدید گرمی اور دھوپ میں فرائض سرانجام دینے والے ٹریفک پولیس افسران و جوانوں کی سہولت اور ڈیوٹی پر آسانی کے پیش نظر 100سے زائد چھتریاں اور ویکیوم واٹر بوتلز تقسیم کیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکار سخت موسمی حالات، شدید دھوپ اور حبس میں سڑکوں پر کھڑے ہو کر شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کی صحت اور سہولت کا خیال رکھنا ساہیوال پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ پولیس فنڈز سے فراہم کی جانے والی چھتریاں اور ویکیوم بوتلز کا مقصد ٹریفک افسران و جوانوں کو دورانِ ڈیوٹی بہتر اور آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ گرمی کی شدت سے محفوظ رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دے سکیں
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹریفک قوانین پر بہتر عملدرآمد کیلئے ضروری ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کو بھی بہترین سہولیات فراہم کی جائیںانہوں نے مزید کہا کہ ساہیوال پولیس اپنے افسران و جوانوں کی ویلفیئر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تا کہ اہلکار جذبے اور دلجمعی کے ساتھ شہریوں کی خدمت انجام دے سکیں۔
اس موقع پر ممبرڈسٹرکٹ امن کمیٹی ضیاءاللہ شاہ بخاری،تاجر رہنما، صحافی برادری اور دیگر سماجی و سیاسی شخصیات نےبھی ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے ہمراہ ٹریفک پولیس اہلکاروں میں چھتریاں اور ویکیوم واٹر بوتلز تقسیم کیںاورمعزز شخصیات نے ڈی پی او ساہیوال کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا

